ڈی آئی خان (الفجرآن لائن) ہنگو اور ڈی آئی خان میں دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو اور ڈی آئی خان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے گیلانی ٹاؤن میں گھر کے اندردھماکے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ضلع ہنگو میں سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ہنگو تھانہ سٹی حدود میں پیش آیا، پولیس لائن اور ڈسٹرکٹ جیل سے کچھ میٹرز دوری پر روڈ کنارے بم نصب تھا۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے دھماکے بارے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔