اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز سمیت 16 محکموں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز، پاکستان انجینئرنگ کونسل، نیشنل فرٹیلائزر، سمیڈا سمیت 16 محکموں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ متعلقہ محکموں کو بندش کیلئے ایک ہفتے سے 3 ماہ کا وقت دے دیا گیا۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز بندش کے فیصلے سے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیسے نہ ہونے کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز اور دیگر محکمے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کی اداروں کو بند کرنے کی تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔