
سکھر : سکھر ملتان موٹروے پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے علاقے دادلو میں سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار ٹرک نے آگے جانے والی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمی خاتون کو تعلقہ ہسپتال پنو عاقل منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق تاحال کار سوار افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔