رحیم یارخان : پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں جوابی کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزم بشیر شرکو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزم بشیر شرانجام کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کارروائی میں ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھیوں ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا سمیت پانچ ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔