پاک فضائیہ کی تمام بیسز پر آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے
دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں اور فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے قرآن خوانی سے ہوا
ایر ہیڈ کوارٹرز اسلام اباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو یوم شہداء کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کی پاک فضائیہ جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ کی امین ہے
ایئر چیف نے بے مثال جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افواج پاکستان کے جذبہ قربانی کو اجاگر کیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی
اپنے ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے لیے لازوال قربانیاں دیں،
ائیر چیف نے عالمی منظر نامے میں پاکستان کی ترقی اور ترقی کے لیے ہرممکن کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
پاک فضائیہ خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص ٹیکنالوجی اور مقامی دفاعی صلاحیت کے لئے سخت محنت جاری رہے گی۔
ایئر چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی