کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر ر کھا تھا جیسے ہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکا روں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا۔دوسری جانب سی ٹی ڈی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے
