
میانوالی (الفجرآن لائن) میانوالی میں 7 روزکیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے رینجرز کو تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 7 دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز کو تعینات کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7اکتوبر تک میانوالی میں دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور دیگر ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے،رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔