
کراچی (الفجرآن لائن) ایف آئی اے امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودیہ جانیوالے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں دو مختلف کارروائیوں میں گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کئے گئے ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں جعلی دستاویزات پر آذربائیجان جانے کی کوشش کرنیوالے 3 مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔