
نیو یارک(الفجرآن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں ملٹن نامی سمندری طوفان میں درجہ 5 تک شدت آگئی ہے۔ سوموار کی رات یہ شدت مختصر وقت کے لئے کمزور ہو کر درجہ 4 تک آگئی تھی۔سوموار کو تیز ہواؤں کے ساتھ ملٹن کی رفتار 200 میل فی گھنٹہ سے تجاوز کر جانے سے اسے درجہ ششم کہا جانے لگا۔فلوریڈا کے مغربی ساحل پر 50 لاکھ سے زائد افراد کو تاکید کی گئی ہے کہ بدھ کی رات یا جمعرات کو علی الصبح طوفا ن کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل علاقہ خالی کردیں۔فلوریڈا میں 20 سے زائد کاؤنٹیز میں لازمی اور رضاکارانہ انخلا ءکے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور حکام نے انخلاء کے احکامات نہ ماننےوالوں کو سخت وارننگ دی ہے۔