
ژوب ( الفجرآن لائن)سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کا فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا،سیکورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں خود کش حملہ آور سمیت 2دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے
دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران حوالدار جمشید خان شہید ہوگیا
آئی ایس پی آ ر کے مطابق دہشت گردوں نے اج صبح سویرے ایف سی چوکی کو حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ اور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر عرف عماری کو بھی جہنم واصل کر دیا۔ہلاک ہونے والا دہشت گرد عمر عرف عماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بے گناہ شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
دہشت گرد عمر عرف عماری نے ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر بھی حملہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران حوالدار جمشید خان شہید، ہوا
حوالدار جمشید خان شہید کی عمر 39 برس اور تعلق ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تھا۔ حوالدار جمشید خان شہید نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
لاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے