
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پی ٹی اے نے فوت شدہ افراد کے نام پرجاری موبائل سمز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی سمز کیخلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ترجمان کے مطابق (آج) منگل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز بند کردی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ مہلت کے آخری روز بھی اہل خانہ سمز اپنے نام منتقل کروا سکتے ہیں تاہم اس کیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ، ان سے تعلق کا ثبوت اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت لازمی ہے۔