
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے ڈیل کا اعلان کردیا جبکہ بھارت پر ٹیرف عائد کرکے زور دار جھٹکا دیا ہے۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان اور امریکا اپنے وسیع تیل ذخائر کی تلاش کے لیے مل کر کام کریں گے۔امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کیلئے اقدام کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔