کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلی بلوچستان نے26ویں آئینی ترمیم کو منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتفاق رائے پر تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی بڑی جیت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو انتھک جدوجہد و محنت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے،بلاول نے تاریخی کام کرکے دکھایا۔
Related Stories
جنوری 8, 2025