
بیروت (الفجرآن لائن) اسرائیلی فورسز کے بیروت کے سرکاری ہسپتال کے قریب حملے میں 13 افراد شہید،57 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیروت کے مرکز سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لبنان کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال حریری کے قریب اسرائیلی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 57زخمی ہوگئے۔لبنانی وزارت صحت نے کے مطابق ابتدائی طور پر فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے تھے جن کی تعداد بڑھ کر اب 13ہوگئی ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی رات دیر گئے بیروت میں رفیق حریری یونیورسٹی ہسپتال کے قریب حزب اللہ کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں ہتھیار ذخیرہ کئے گئے تھے جبکہ تنظیم کے کمانڈ سنٹرز اور ایک بنکر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں لاکھوں ڈالر کیش اور بڑی مقدار میں سونا موجود تھا۔