
واشنگٹن (الفجرآن لائن) واشنگٹن میں 15سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5افراد کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے فال سٹی میں پولیس ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر فورا جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں 3 بچوں اور دو افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جبکہ ایک بچی شدید زخمی حالت میں تھی۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو 15 سالہ کم عمر نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس نے موقع پر موجود کم عمر لڑکے کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔