
اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت نے ابتدائی 6ماہ کے دوران قرضوں میں 5ہزار 552ارب روپے کا اضافہ کردیا۔ سٹیٹ بینک کی دستاویز جاری کے مطابق نگران حکومت کے مقابلے میں موجودہ وفاقی حکومت کے پہلے 6 ماہ میں قرضوں کی رقم میں 561فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق مارچ سے اگست 2024ء کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ5ہزار552ارب روپے بڑھا جس کے بعد اگست 2024ء تک وفاقی حکومت کا قرضہ 70ہزار 362ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔ستمبر 2023ء سے فروری2024ء کے دوران نگران دور حکومت کے 6 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 840ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا،اسی طرح فروری2024ء میں وفاقی حکومت کا قرضہ 64ہزار810ارب روپے تھا جس میں اگلے چھ ماہ کے عرصے میں کئی سو گنا اضافہ دیکھا گیا۔دستاویزت کے مطابق اگست 2023ء میں وفاقی حکومت کا قرضہ 63ہزار 970ارب روپے تھا۔