36 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر ڈھیر، ساجد خان کے میچ میں 10 شکار
راولپنڈی(الفجرآن لائن) پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری انگلینڈ نے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب 8 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے جبکہ کپتان شان مسعود نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 6 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے میچ جتوا دیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔