لاہور(الفجر آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارتی ٹیم کے انکار پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی مشاورت مکمل کر لی جبکہ پی سی بی دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کر کے اپنا موقف سامنے رکھے گا۔ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو خط حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق لکھا جائے گا جس میں پی سی بی حکومتی ایڈوائس کے مطابق سخت ترین جواب دے گا اور اپنا موقف پیش کرے گا۔ پی سی بی آئی سی سی سے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات کا پوچھے گا اور مطالبہ کرے گا بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دے