پاکستان نے 22 سال سے زائد عرصے کے بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں سیریز ہرا کر تاریخ رقم کر دی
پاکستان اور آسٹریلیا (الفجر آنلائن) کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔
پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
پرتھ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم پہلے بولنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔