ویزے نہ ملنے سے پاکستان چیمپئن شپ میں ٹائٹل کے دفاع سے محروم
کراچی(الفجر آن لائن) بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشیا یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کیلئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ جس کے باعث پاکستانی ٹیم ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوگئی، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق قومی پلیئرز نے ایونٹ سے دو ماہ قبل ویزوں کیلئے درخواست دی تھی لیکن پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے جان بوجھ کر ویزے دینے میں تاخیر کی، کچھ پاکستانی پلیئرز کو آخری لمحات میں ویزے جاری کیے اور آدھے سے زائد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔ خیال رہے ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ اتوار سے نئی دہلی میں شروع ہوچکی ہے۔ پاکستان نے 2022 میں بھارت میں ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔