استور (الفجر آن لائن) دیامر میں باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری کوسٹر دیامر کے مقام پر دریا میں گرنے سے 2جاں بحق جبکہ 22لاپتہ ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاپتہ مسافروں کی تلاش شروع کردی۔ ریسکیو افسر وزیر اسد کے مطابق حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں، اب تک جائے حادثہ سے 2لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک لڑکی زخمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ ضلع دیامر کی حدود میں پیش آیا، استور جائے حادثہ 3گھنٹے کی مسافت پر ہے۔