
41اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل،داخلی و خارجی راستوں پر 12ناکے قائم کئے گئے ہیں، سی ٹی او عمارہ اطہرہ
لاہور (الفجر آن لائن) ٹریفک پولیس لاہور نے مہلت ختم ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف وارننگ و آگاہی مہمات ختم کر کے اب کریک ڈان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو اب تک 63لاکھ روپے جرمانے کئے گئے، جبکہ 1663موٹرسائیکلوں کا چالان اور 536کو بند کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بغیر حفاظتی اقدامات کے چلنے والی 119ٹریکٹر ٹرالیاں تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 41اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں، داخلی و خارجی راستوں پر 12ناکے قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کررہے ہیں۔