
واشنگٹن(الفجر آن لائن) امریکہ میں مشہور فوڈ چین میکڈونلڈ کے ہیمبرگر کھانے سے فوڈ پوائزنگ کیسز کی تعداد104 ہو گئی، ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ امریکہ کی وزارت صحت کے مطابق ای کولی بیکٹریا کے سبب فوڈ پوائزنگ کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی تعداد 104 ہو گئی ہے ان میں سے 34 کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیاہے یہ فوڈ پوائزنگ میکڈونلڈ کے ہیمبرگروں پرلگی پیاز کھانے سے ہوئی اس سے کولوراڈو ریاست میں ایک متاثرہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
امریکہ میں سے فوڈ پوائزنگ کے کولوراڈومیں 30کی، مونٹانا 19، نبراسا میں 13 اور نیو میسیو میں 10 کیس رپورٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ میزوری، یوٹا، وائیومنگ، کنساس، مشی گن، نارتھ کیرولینا، اوریگون، واشنگٹن اور وسکونسن میں بھی فوڈ پوائزنگ کے کیسز سامنے آ ئے ہیں۔