
وانا (الفجر آن لائن) شمالی وزیرستان میں گھر میں دھماکے کے باعث چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تبی میں واقع گھر میں بارودی مواد کے دھماکے کے بعد چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد بچوں کی نعشوں اور زخمی ماں باپ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے دھماکے بارے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں 11اور 12سال تھیں۔