90 کی دہائی میں پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہوگئے تھے : صحافی شیکھر لوتھرا
نئی دہلی ( الفجر آن لائن ) بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے بی سی سی آئی اور بی جے پی کو ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیکھر لوتھرا نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، پیسے کی ریل پیل سے آپ کرکٹ کا دل نہیں دل جیت سکتے اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں ماحول بنا سکتے ہیں، وہ ماحول تب بنتا ہے جب بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہوگئے تھے اب حالات یہ ہیں کہ ہم جانا نہیں چاہتے جب کہ دوسرا ملک آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ شیکھر لوتھرا کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمان اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر ووٹ لیتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت جاکر محبت کا پیغام دیا لیکن مودی سرکار ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں۔
Related Stories
جنوری 8, 2025