
ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہے، ریمارکس
کراچی (الفجر آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے جھمپیر میں کوئلے کی مائننگ 3 ماہ میں بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ہفتے کو سندھ ہائیکورٹ میں ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر میں کوئلے مائننگ کیلئے دو نجی کمپنیوں کے تنازعے بارے دائر کیس پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی کول اینڈ مائننگ اور ناظر ہائیکورٹ نے رپورٹ عدالت میںجمع کراتے ہوئے بتایا کہ مائننگ کا علاقہ کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے،تنازعات کی وجہ سے علاقے میں ابھی کام بند ہے۔عدالت نے مائننگ کمپنی کو 3ماہ میں مائننگ کی جگہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہے ۔بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔