وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا۔
یکم سے 15 دسمبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔