
گجرات (الفجر آن لائن) سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دولہا، سالی جاں بحق، دولہن سمیت 3 خواتین کو بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے بولانی میں شادی والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا، ولیمے سے واپسی پر دلہے کی گاڑی نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں دولہا اسامہ اور سالی مریم جاں بحق ہوگئی جبکہ دولہن سمیت 3 خواتین کو بچا لیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔