
کراچی (الفجر آن لائن) کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ ایس ایچ او ایئر پورٹ انسپکٹر موسی کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکا خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں ،خودکش دھماکے میں معاونت کرنیوالے افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں حب چوکی افسر، بینک اکاؤنٹ ہولڈر اور دیگر نامعلوم افراد کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں ۔