واٹس ایپ ،دیگر ایپلی کیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنا دشوار ہوگیا ہے، صارفین
کراچی / اسلام آباد (الفجر آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کے مطابق انٹرنیٹ رفتار آہستہ ہونے سے واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہو گیا ہے۔صارفین کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے ۔ صارفین نے حکومت سے جلد از جلد انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب آئی ٹی ماہرین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔آئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا 60سے 70فیصد یومیہ منافع 3جی اور 4جی نیٹ ورک سے جڑا ہے لیکن انٹرنیٹ مسائل کے باعث ٹیلی کام سیکٹر سمیت متعدد شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔