
بنوں(الفجر آن لائن) بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بچے ویرانے میں پڑا مارٹر گولہ اٹھا کر کھیل رہے تھے کہ اسی اثناء میں وہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سرچنگ کا عمل شروع کردیا ہے