
فیصل آباد(الفجر آن لائن)فیصل آباد میں نوبیاہتا دلہن ٹک ٹاک بناتے پستول کی گولی چلنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس ترجمان کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 233 گ ب میں 18 سالہ لڑکی فاطمہ اپنے کمرے میں موجود پستول کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک گولی چلنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی تین روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت فاطمہ کی والدہ اور بہن بھی اس کے ساتھ کمرے میں ہی موجود تھیں۔پولیس کے مطابق فاطمہ کے والد کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔