
اسلام آباد (الفجر آن لائن) اسلام آباد سیکٹر ایف 8میںموٹر سائیکل سوار 2ڈاکو خاتون کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8میں 2موٹر سائیکل سوار ملزمان اس سے گن پوائنٹ پر 54ہزار روپے ،موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے پرس میں بینک کارڈز اور شناختی کارڈ سمیت ضروری دستاویزات موجود تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے گئے ہیں۔