
تیل جمع کرنے کے دوران کئی افراد پھسل کر زخمی ہوگئے،پولیس نے ٹینکر، ٹرالر کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں
کراچی (الفجر آن لائن) کراچی میں ٹرالر اورآئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا ،تصادم کے باعث ٹینکر سے آئل سڑک پر بہنا شروع ہوگیا، شہری تیل بہتا دیکھ کر خالی ڈرم لیکر تیل جمع کرنے کیلئے پہنچ گئے، اس دوران متعدد افراد پھسلن کے باعث گر کر زخمی ہو گئے، پولیس کے منع کرنے کے باوجود بھی شہری آئل جمع کرنے سے باز نہ آئے ۔پولیس نے ٹرالر اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔حادثے کے بعد ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا ، ٹریفک جام ہونے سے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔