
دینی مدارس بارے قانون سازی کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان
اسلام آباد (الفجر آن لائن)صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس10 دسمبر منگل کی شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔ذرائع کے مطابق دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔