پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ،مقصد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے،وزیراعظم
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ،مقصد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام کی صورتحال اور پاکستانیوں کے انخلا بارے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کیلئے اقدامات لئے جائیں، شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، مقصد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارتخانے کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کیلئے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔
Related Stories
جنوری 8, 2025