پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء نافذ، ریاستی دہشتگردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں، میڈیا سے گفتگو
پشاور(الفجر آن لائن) رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے مذاکرات نہ ہونے پر سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لاء ہے، ریاستی دہشتگردی سے نہتے عوام محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور مجھ سمیت دیگر رہنمائوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، انسان ہوں یا فرشتے ہم ان کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میری گاڑی اور نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ہری پور تھانے میں درخواست دی ہے۔اس موقع پر شبلی فرازنے کہا کہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے پر امن طریقے سے اپنے مطالبات منوائے، پاکستان کسی خاص طبقے کیلئے نہیں ہیں۔
Related Stories
جنوری 8, 2025