
انقرہ (الفجر آن لائن)ترکیہ میں 2فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے کے باعث 6اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں تربیتی پروازوں کے دوران پیش دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ،حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 6فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ترک وزارت دفاع کے مطابق 5فوجی اہلکارجائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ چھٹے اہلکار نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارتا کے گورنر نے کہا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔