
پشاور(الفجر آن لائن) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سردی کی شدت میںاضافے کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگئی جبکہ جلانے والی لکڑیوںکی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہ ے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال گرم چشمہ کا درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے،اسی طرح موغ تحصیل لٹکوہ کا درجہ حرارت منفی 7، کالام منفی 5، مالم جبہ منفی 4، چترال لوئر ٹاوں ایریا ، منفی 1،دیر میں منفی 3، سیدو سوات 2،پاراچنار منفی 1 اور ڈیرہ میں 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے