راولپنڈی (الفجر آن لائن) سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے کیس میں سابق وزیراعظم تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی ہے عدالت نے دونوں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم دونوں ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کردیا ہے جس کے بعد عدالت نے کیس کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق چیئرمین اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھیں فرد جرم کے مطابق ملزمان نے بلغاری سیٹ سعودی حکومت سے وصول کیا اس سیٹ میں دو آئٹمز نیکلیس اور ائیر رنگز کا ریکارڈ وزارت خارجہ سے حاصل کیا گیا ریکارڈ کے مطابق دونوں آئٹمز کی قیمت 7 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے ایف آئی اے کے وکلا کا موقف تھا کہ ملزمان نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا بلکہ پرائیویٹ فرم سے بلغاری سیٹ کی قیمت صرف 58 لاکھ روپے لگوائی اس طرح ملزمان نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کر کے بددیانتی کا بھی ارتکاب کیا توشہ خانہ ریفرنس میں الزام ہے کہ سابق چیئرمین اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے زیورات کے خلاف قانون کم قیمت پر حاصل کئے تھے اور یہ زیورات مارکیٹ میں فروخت کر دیئے جیولری سیٹ کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی جس میں قیمتی ہار اور دیگر زیورات شامل تھے یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے 13 جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت نے 14 جوالائی کو ملزمان کاپہلا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے نیب حکام کو جیل میں تفتیش کی ہدائیت کی تھی تاہم نیب ترامیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
Related Stories
جنوری 8, 2025