Skip to content
ستمبر 25, 2026
  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter
  • Threads
  • whatsapp

کیٹیگریز

  • News Flash
  • Uncategorized
  • اخبار
  • اشتہارات
  • ایران – امریکہ جنگ
  • بزنس
  • بین الاقوامی
  • تعلیم
  • ٹیکنالوجی
  • حادثہ
  • دنیا
  • سائنس
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • قدرتی آفات
  • کالم
  • کرائم
  • کھیل
  • کورٹ
  • مذہب
  • موسم
  • نیوز بیٹ
  • ہیلتھ

Connect with Us

  • Facebook
  • Youtube
  • Instagram
  • Twitter
  • Threads
  • whatsapp
  • alfajaronline
  • ای نیوز پیپر
  • بلاگ
  • پرائویسی پالیسی
  • رابطہ
  • ہماری ٹیم
  • ہمارے بارے میں
واچ آن لائن
  • Home
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم
  • اخبار
  • نیوز بیٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم

Mkhalid دسمبر 13, 2024

اسلام آباد(الفجرآن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو امریکا میں پابند سلاسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ وزارت خارجہ پیرا وائز کمنٹس جمع کرائے اور مکمل رپورٹ دے، کیوں ایسا ہوا اور سفارتخانے نے کیا کیا،۔نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا امریکی ایمبیسی نے منظور نہیں کیا، امید ہے کہ الگ سے ویزا لگ جائے گا جس کی لیے کوشش ہے اور امید ہے جلد لگ جائے گا، گزشتہ روز بھی رابطہ ہوا اور وفد کے لیے واشنگٹن میں انتظامات کیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، وکیل عمران شفیق، منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ امریکی وکیل مسٹر اسمتھ آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت، عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عدالت میں سماعت کے بعد میں نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق اپنے اعلیٰ حکام صدر، وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزارت داخلہ اور دفاع کو خطوط لکھے تھے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ میرا بی کیٹیگری ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دیا۔ عدالت نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزا کی فراہمی یقینی بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کرلی۔عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ سے ملاقات کے لیے امریکا بھیجا گیا وفد 8 روز کے لیے تھا جو پانچ روز تاخیر سے پہنچا، پاکستانی وفد کا وقت آج ختم ہوگیا اور وفد کی واپسی کا وقت آگیا ہے۔

وکیل مسٹر اسمتھ نے کہا کہ پاکستانی وفد سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر طلحہ و دیگر پر مشتمل ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر نے بھی وہاں کوئی ملاقات نہیں کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ عافیہ سے آج ملاقات ہے کیا؟ وکیل اسمتھ نے بتایا کہ جی صبح ملاقات ہوگی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر فوزیہ کے کب تک ویزا کی امید ہے۔عدالتی معاون نے بتایا کہ ویب سائٹ پر تھا کہ جس دن ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا اپلائی ہوا اسی روز مسترد کر دیا گیا جبکہ وزارت خارجہ نمائندے نے یہاں بتایا کہ ویزا پراسس میں ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت اور وزارت خارجہ کی سستی پر عدالت برہم ہوگئی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر فوزیہ یہاں ہیں، وفد نے کتنے دن وہاں رکنا ہے، مسٹر اسمتھ وہاں اکیلے ہیں، سفیر نے بھی کچھ نہیں کیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی طرف سے سستی ہے اور معاملات درست نہیں، وزارت خارجہ پیرا وائز کمنٹس جمع کرائے اور مکمل رپورٹ دے، کیوں ایسا ہوا اور سفارتخانے نے کیا کیا، سینیٹر طلحہٰ کہتے ہیں اب وہ پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں گے۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا امریکی ایمبیسی نے منظور نہیں کیا، امید ہے کہ الگ سے ویزا لگ جائے گا جس کی لیے کوشش ہے اور امید ہے جلد لگ جائے گا، گزشتہ روز بھی رابطہ ہوا اور وفد کے لیے واشنگٹن میں انتظامات کیے۔عدالت نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو بی کیٹیگری ویزا فراہمی کی یقینی بنوانے کی ہداہت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔

Tags: Newsbeat روزنامہ

Post navigation

Previous پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے، مستقبل میں کم لاگت کے بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
Next سپیکر ایاز صادق سے سینیٹر کامران مرتضی کی ملاقات،مولانا کا پیغام پہنچایا

Related Stories

افغان دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر یوسفزئی
  • News Flash
  • سیاست
  • کرائم
  • نیوز بیٹ

افغان دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر یوسفزئی

ستمبر 25, 2026
افغانستان غلط فہمیوں سے نکلے، غیر ملکی پیسوں پر پاکستان سے لڑے گاتو شکست اسکا مقدر ہوگا: میر ضیاء لانگو
  • News Flash
  • سیاست
  • کرائم
  • نیوز بیٹ

افغانستان غلط فہمیوں سے نکلے، غیر ملکی پیسوں پر پاکستان سے لڑے گاتو شکست اسکا مقدر ہوگا: میر ضیاء لانگو

ستمبر 25, 2026
پاک افغان سرحد پر کشیدگی: گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
  • News Flash
  • کرائم
  • نیوز بیٹ

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

ستمبر 25, 2026

تازہ ترین خبریں

  • افغان دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر یوسفزئی
  • افغانستان غلط فہمیوں سے نکلے، غیر ملکی پیسوں پر پاکستان سے لڑے گاتو شکست اسکا مقدر ہوگا: میر ضیاء لانگو
  • پاک افغان سرحد پر کشیدگی: گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • مانگی ڈیم دہشت گردی حملہ: تحقیقاتی کمیشن کی سماعت، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ پیش کر دی
  • مقدمات کے جلد فیصلے: وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نافذ
  • بلوچستان میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، اسلحے کی نمائش اور اجتماعات پر پابندی
  • ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لے کر صدر آزاد کشمیر منتخب
  • بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو فوری ریلیف عدالت سے نہ مل سکا
  • آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اقساط کا معاملہ زیرِ غور
  • کے پی پولیس ایکٹ ترمیم: طلال چوہدری کا صوبائی قانون سازی پر شدید تحفظات کا اظہار
  • مستونگ آپریشن: ہلاک دہشت گردوں سے افغان کارڈز برآمد، 78 لاکھ ڈالر بھارتی فنڈنگ کا انکشاف
  • شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
  • افغانستان میں پاکستان کا بڑا آپریشن، ڈرونز کے 10 مقامات تباہ
  • بلوچستان میں انسرجنسی نہیں، چند عناصر ملک تقسیم کرنا چاہتے ہیں، بندوق کے زور پر نظریہ مسلط نہیں کیا جا سکتا: میر سرفراز بگٹی
  • وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
  • حکومت بلوچستان اشتہارات/ ٹینڈر نوٹسز
  • حکومت بلوچستان اشتہارات/ ٹینڈر نوٹسز
  • وطن پر جان نثار کرنے والے صوبیدار محمد جمیل شہید کو خراجِ عقیدت، غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی پوری قوت سے کچل دیں گے، شاہد رند
  • چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس؛ پاپولیشن ویلفیئر اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فوری ڈیجیٹائز کرنے کا حکم
  • صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی: کوئٹہ اور کیچ میں 13 دہشت گرد ڈھیر، میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا
  • ایران سرنڈر نہیں کرے گا، جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پزشکیان کا جنرل اسمبلی میں امریکا اور اسرائیل پر کڑی تنقید
  • شعبان، کوئٹہ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے بڑے آپریشنز، 19 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک، نائب صوبیدار محمد جمیل جامِ شہادت نوش کر گئے
  • توشہ خانہ کے نئے قواعد نافذ، تحائف کی کھلی نیلامی کا نظام متعارف
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی

حالیہ تبصرے

    آرکائیوز

    • ستمبر 2026
    • اگست 2026
    • جولائی 2026
    • جون 2026
    • مئی 2026
    • اپریل 2026
    • مارچ 2026
    • فروری 2026
    • جنوری 2026
    • ستمبر 2025
    • اگست 2025
    • جولائی 2025
    • مئی 2025
    • اپریل 2025
    • مارچ 2025
    • فروری 2025
    • جنوری 2025
    • دسمبر 2024
    • نومبر 2024
    • اکتوبر 2024
    • ستمبر 2024
    • اگست 2024
    • جولائی 2024
    • جون 2024
    • مئی 2024

    زمرے

    • News Flash
    • Uncategorized
    • اخبار
    • اشتہارات
    • ایران – امریکہ جنگ
    • بزنس
    • بین الاقوامی
    • تعلیم
    • ٹیکنالوجی
    • حادثہ
    • دنیا
    • سائنس
    • سیاست
    • شوبز
    • صحت
    • قدرتی آفات
    • کالم
    • کرائم
    • کھیل
    • کورٹ
    • مذہب
    • موسم
    • نیوز بیٹ
    • ہیلتھ

    آپ کچھ بھول رہے ہیں

    افغان دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر یوسفزئی
    • News Flash
    • سیاست
    • کرائم
    • نیوز بیٹ

    افغان دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر یوسفزئی

    ستمبر 25, 2026
    افغانستان غلط فہمیوں سے نکلے، غیر ملکی پیسوں پر پاکستان سے لڑے گاتو شکست اسکا مقدر ہوگا: میر ضیاء لانگو
    • News Flash
    • سیاست
    • کرائم
    • نیوز بیٹ

    افغانستان غلط فہمیوں سے نکلے، غیر ملکی پیسوں پر پاکستان سے لڑے گاتو شکست اسکا مقدر ہوگا: میر ضیاء لانگو

    ستمبر 25, 2026
    پاک افغان سرحد پر کشیدگی: گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
    • News Flash
    • کرائم
    • نیوز بیٹ

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی: گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

    ستمبر 25, 2026
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
    • News Flash
    • سیاست
    • نیوز بیٹ

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    ستمبر 24, 2026

    تازہ خبریں

    • افغان دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: بابر یوسفزئی
    • افغانستان غلط فہمیوں سے نکلے، غیر ملکی پیسوں پر پاکستان سے لڑے گاتو شکست اسکا مقدر ہوگا: میر ضیاء لانگو
    • پاک افغان سرحد پر کشیدگی: گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
    • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
    • مانگی ڈیم دہشت گردی حملہ: تحقیقاتی کمیشن کی سماعت، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ پیش کر دی
    ستمبر 2026
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     123456
    78910111213
    14151617181920
    21222324252627
    282930  
    « اگست    

    زمرہ جات

    • Facebook
    • Youtube
    • Instagram
    • Twitter
    • Threads
    • whatsapp
    .Copyright © AL FAJR All rights reserved. | DarkNews by AF themes.