
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی سدا بہار تذویراتی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے بیجنگ کا کردار قابل قدر ہے ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور چین کے بانی ماؤزے تْنگ کے مجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی عوام کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اشتراک اور دیرینہ تعلقات ہیں، عالمی امن و خوشحالی کے لیے پاکستان اور چین مل کر کام کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ترقی وخوشحالی کے بے پناہ مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اگلے ماہ گریجویٹس چین جارہے ہیں، پاکستان وادی سندھ کی قدیم ترین تاریخ کا مسکن ہے۔ قبل ازیں معروف چینی مجسمہ ساز ماسٹر یو آن نے کہا کہ قائد اعظم اور ماؤزے تنگ عظیم لیڈر تھے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 10سال پورے ہونے پر مجسموں کا تحفہ میرے لیے باعث فخر ہے، انہوں ے کہا کہ قائد اعظم اور ماؤزے تنگ کی عظمت نے ان کے مجسمے بنانے پر مجبور کیا