وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اپیل تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 57 فیصد منگلا ڈیم میں 38 فیصد ہے، بھاکڑا تھین اقر پونگ ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے:پی ڈی ایم اے
ضلع گجرات کے شہریوں نے صرف تین گھنٹے میں ہی شدید بارشی پانی کے نکاس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا
مون سون بارشوں کے پیش نظرپنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے دریاوں،ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کی جاری ضلعی انتظامیہ کو کمزور اور ناقص چھتوں کی نگرانی کی ہدایت،شہری ایسی عمارتوں اور گھروں سے دور رہیں،
لاہور (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری جیسے اقدامات کی بدولت پنجاب کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہفتوں کے بجائے چندگھنٹوں میں بارشی پانی صاف کردیا گیا۔
ضلع گجرات کے شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مون سون کی شدید بارش کی وجہ سے جمع پانی کے تین گھنٹے میں نکاسی آب کے عمل کو مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے پیش نظرپنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے دریاوں،ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے برساتی نالوں، نشیبی علاقوں،دریاؤں اور نہروں کے گرد حفاظی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے مون سون اور سیلابی صورتحال میں نہروں، دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب جانے اور نہانے کا خطرہ مول نہ لینے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو کمزور اور ناقص چھتوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی عمارتوں اور گھروں سے دور رہیں جن کی چھت گرنے کا خطرہ ہو۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
ریکارڈ بارشوں کے باوجود کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا۔
گوجرانوالہ میں 250 سیالکوٹ میں 139، منڈی بہاؤالدین میں 138، نارووال میں 117،حافظ آباد میں 85، چکوال میں 70 اور اوکاڑہ میں 64 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں 49، جھنگ میں 35، لیہ میں 33 اور جہلم میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 57 فیصد منگلا ڈیم میں 38 فیصد ہے۔ بھاکڑا تھین اقر پونگ ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں حادثات کے باعث 17 شہری جاں بحق اور 107 زخمی ہوئے۔
کچی و بوسیدہ عمارتیں گرنے سے 12، آسمانی بجلی سے 2 اور کرنٹ لگنے سے 3 امواتیں ہوئیں جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

