، ہڑتال کی کال موخرڈیلرز مارجن سے متعلق سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔
مسائل دو ہفتوں میں حل کرنے کی یقین دہانی، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملکوزیر پٹرولیم نے تنظیم کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے،
اسلام آباد (الفجر آن لائن)حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات مان لیے، ہڑتال کی کال موخر،ڈیلرز مارجن سے متعلق سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔
مسائل دو ہفتوں میں حل کرنے کی یقین دہانی، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہونے والی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔
اور ان کے اثرات کم کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرتے ہوئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال اور جنگ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ماضی میں پٹرولیم سبسڈی کے لیے بھی ایک جامع نظام متعارف کرایا گیا تھا۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدوں اور دستیاب گنجائش کے مطابق پٹرولیم نظام چلا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے اوگرا کے ساتھ تفصیلی اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ ڈیلرز کے مارجن سے متعلق سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز مارجن سمیت دیگر مسائل آئندہ دو ہفتوں میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار خطے میں جنگ بندی کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں میں برکت عطا فرمائے۔

