کوئٹہ (الفجرآن لائن) کھڈ کوچہ کے علاقے میں کراچی جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی جانے والی مسافر کوچ پر کھڈ کوچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔
جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ایک نعش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال ۔
جبکہ 2 زخمیوں کو منگچر ہسپتال منتقل کیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

