کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
جس سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہے عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کردی گئی۔
ذرائع کے
مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کے لئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے انجیری کے مقام پر پل کے نیچے نصب کیا گیا۔
دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پل کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند ہوگئی۔
تاہم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے

