پنجگور(الفجر آن لائن)پنجگورمیں کمانڈنٹ ایف سی کی جانب سے پنجگور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیواں،یتیموں،معزوروں اور بے روزگار افراد میں نوبت لسٹ ٹوکن تقسیم کرنے کے حوالے سیایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں ضلع بھر کے سینکڑوں بیواہ،یتیم اور معزور اور بے روزگاروں نے شرکت کی اور ان میں نوبت لسٹ کے ٹوٹل 275 ٹوکن تقسیم کئے گئے.
تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ پنجگور رائفلز میجر جنرل ظفر اقبال تھے اور تقریب کے خاص مہمانوں میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز بریگیڈئیر نادر محی الدین،ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل معراج،
نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ایوب دہواری،انجمن تاجران کے لعل دوست شعیب،سردار سعود ساسولی،مولانا علی احمد بلوچ،مولانا عبدالحلیم،
رجسٹرار مکران یونیورسٹی آفتاب اسلم، پی پی پی کے ضلعی صدر حاجی صغیر احمد ڈگری کالج و انٹر کالجز کے پرنسپل صاحبان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
.ٹوکن تقسیم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعلی احمد،حاجی صغیر احمد،حاجی محمد ایوب دہواری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے یتیموں، بیواں،معزوروں اور بے روزگاروں میں ٹوکن تقسیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حق دار طبقے ہیں جن کو ٹوکن تقسیم سے ان کے مالی مشکلات میں کمی ہوگی
اور وہ اپنے گھروں میں خود کفیل ہونگے.انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آگے بڑھنا چاہیے اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے گھروں کے چولہے اسی ٹوکن سے بہتر انداز میں چل سکتے ہیں
.کمانڈنٹ پنجگور رائفلز میجر جنرل ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج خوشی محسوس ہو رہا ہے کہ مستحق بیواں، یتیموں اور معزور افراد میں ٹوکن تقسیم کئے جارہے ہیں
اور مستحق فراد تک ان کا حق پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نئے کمانڈنٹ پنجگور رائفل برگیڈئیر نادر محی الدین کو پنجگور میں خوش آمدید کرتا ہوں اور امید ہے کہ پنجگور میں ترقیاتی کاموں کا جو سلسلہ کیا گیا ہے
وہ جاری و ساری رہے گا اور وہ بہتر انداز میں اس سلسلہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے.انہوں نے کہا کہ آرمی کے آفیسر کا تبادلہ ہوتا ہے وہ علاقے کے حوالے سے معلومات کرتی ہیں اور علاقے کی بہتری کیلئے جدوجہد کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ میرے جانے سیکچھ میں خوشی اور کچھ کو پریشانی ہوگی جو کام کا آغاز کیا ھے وہ اسی انداز اور رفتار سے جاری رہیگا.
انہوں نے کہا کہ اسٹیکرز مافیا کے خلاف کاروائی کا یہ سلسلہ جاری ہے گا اور جنہوں نے اس نظام کو گندہ کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ان کا احتساب ہوگااور جنہوں نے صرف اپنی ہی فیملی کو نوازا ہے ان کے وہ اسٹیکر بند کرکے حقداروں کو دئیے جائیں گے
.انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پنجگور کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہیں ان کو حساب دینا ہوگا
انہوں نے کہا کہ بڑے مگرمچھ تو کراچی اور کوئیٹہ میں ہیں ہم ان کو موقع دے رہیہیں کہ اپنے گناہوں اور جرائم کا معافی مانگ لیں عوام کے حقوق کی باتیں کرنے والے اپنے لئے کوشش کرتے ہیں کسی نے اگر سڑک بنایا ہے
وہ عوام کا حق ہے ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ دولت برابری کی بنیاد پر تقسیم کریں.اگرکسی نے سڑک بنایا ہے وہ عوام کاحق ہے اگر واٹر سپلائی بنایا ے
وہ عوام کا حق ہے بی ایس ڈی آئی کے تحت سو پروجیکٹ بنائے ہیں اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا.نوجوان نسل منشیات کے عادی بن رہیہیں کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے

