اسلام آباد(الفجرآن لائن)صدر آصف علی زرداری کے آسٹریا کے نجی دورے کے دوران ان کے فرزند چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی کسی قریبی یورپی ملک کی رشتے کی خبریں منظرعام پر آگئی ہیں تاہم
چیئرمین کے ترجمان مرتضیٰ وہاب ے ان خبروں کی تردید کر دی ہے میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیاتھا کہ صدر مملکت آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ کرنے یورپی ملک لیختن شٹائن ہنچ گئے ہیں۔
خبروں میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے لیختن شٹائن پہنچے ہیں
، آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ لڑکی کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
لیختن شٹائن مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت خود مختار ملک ہے جس کا دارالحکومت وادوزہے۔
دوسری جانب میئر کراچی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضی وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں

