اسلام آباد (الفجر آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمت سے رخصت لے کر بیرونِ ملک جانے اور مقررہ مدت کے بعد واپس نہ آنے والی گریڈ 20 کی اعلیٰ افسر انیلہ سلمان کو جبری ریٹائر کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق انیلہ سلمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کی افسر انیلہ سلمان رخصت پر بیرونِ ملک منتقل ہوئی
تھیں، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود وہ تاحال واپس نہیں آئیں۔ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔
حکام کے مطابق انیلہ سلمان کے معاملے میں سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت کارروائی آگے بڑھائی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں سرکاری ملازمت سے جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقات اور متعلقہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد انیلہ سلمان کی جبری ریٹائرمنٹ کی منظوری دی، جس کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انیلہ سلمان کو فیصلے کے خلاف **30 دن کے اندر اپیلیٹ اتھارٹی کے سامنے اپیل دائر کرکے فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار حاصل ہو

