کوئٹہ( الفجرآن لائن )بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پولیس اور سی آئی اے نے کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے شہر قصور سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا۔پولیس حکام کے مطابق بارہ جون 2025کو پنجاب کے علاقے قصور سے آمنہ بی بی نامی لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جھل مگسی میں کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں سی آئی اے اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔آپریشن کے دوران مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

